جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس

ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے،ترجمان عبدالطیف الکانو

منگل 30 اپریل 2024 12:01

جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں عبدالطیف الکانو نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔ ترجمان حماس نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا مذاکرات کی پیشرفت کی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں۔ عبدالطیف الکانو نے کہا ہم بیگھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے بغیر کوئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :