اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا

ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے،غیرملکی میڈیا

منگل 30 اپریل 2024 12:01

اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اسرائیلی قید فلسطینی نوجوان ادیب باسم خندقجی نے ایوارڈ بوکر اپنے نام کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی باسم خندقجی نے اپنے ناول قناع بلون السما کے لیے 2024 کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بوکر) جیت لیا۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ "جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023 میں کیا تھا۔

ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ مختصر فہرست میں پہنچنے والے چھ ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کرتے ہوئے کیا، اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کو 10,000 ڈالر ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :