اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات

سعودی ولی عہد سے ریاض میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی ملاقات کی

منگل 30 اپریل 2024 12:01

اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر روز امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر ہی کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔