دریائے سندھ میں پانی کا شارٹ فال مزید سنگین ہو گیا ‘پنجاب میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

منگل 28 اکتوبر 2008 11:14

داؤد خیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28اکتوبر 2008 ء) دریائے سندھ میں پانی کا شارٹ فال مزید سنگین ہو گیا ہے دریا میں شارٹ فال کے باوجود سندھ کو پانی کی فراہمی جبکہ صوبہ پنجاب میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا تھل کینال کی بندش سے پانچ اضلاع میں آبپاشی کا نظام تباہ ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں جوں جوں گندم کی کاشت کے دن نزدیک آ رہے ہیں ادھر دیائے سندھ میں پانی کا تاریخی شارٹ فال جاری ہے عام حالات میں دریائے سندھ میں تقریبا 70ہزار کیوسک سے 80 ہزار کیوسک تک پانی دریا میں جاری رہتا ہے مگر گزشتہ چند روز سے دریائے سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے کئی دنوں سے پاکستان کی سب سے بڑی نہر تھل کینال کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جس سے صوبہ پنجاب کے پانچ بڑے زرعی اضلاع میانوالی‘خوشاب‘ بھکر‘ لیہ‘مظفرگڑھ شدید متاثر ہو رہے ہیں دریائے سندھ کے پانی سے صوبہ پنجاب کا حق چھین کر صوبہ سندھ کو دیا جا رہا ہے تھل کینال کی بندش سے پانچواں اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس سلسلہ میں ضلع میانوالی میں نہر کی بندش کے خلاف کسانوں اور زمینداروں کا تین نومبر کو احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ہو گا-

متعلقہ عنوان :