پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کامیاب  پاکستان کو فوری طورپر پانچ ارب ڈالر ملنے کا امکان  اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر پاکستان کو 9ارب ڈالر60کروڑ ڈالر فراہم کئے جائینگے

بدھ 29 اکتوبر 2008 23:11

دوبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2008ء) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت تین سالوں میں مجموعی طورپر نوارب ساٹھ کروڑ ڈالر فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان دوبئی میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے تاہم اس کو حتمی شکل اس وقت دی جائے گی جب پاکستان آئی ایم ایف کو امداد کیلئے باضابطہ درخواست دیگا۔

امدادی پیکج کے حصول کی درخواست کے 48 سے 72گھنٹوں کے دوران پاکستان کو ساڑھے چار سے پانچ ارب ڈالر فوری طور پر ادا کئے جائینگے جبکہ باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو پاکستان میں قرضوں کے اجراء کیلئے شرح سود میں اڑھائی سے دو فیصد کمی کئے جانے کا امکان ہے۔