وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے خصوصی طیارے میں لاہور سے کوئٹہ پہنچے

جمعہ 31 اکتوبر 2008 15:12

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008 ) وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف جمعہ کے روز اپنے خصوصی طیارے میں لاہور سے کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی صوبائی وزراء و دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعلی پنجاب کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام خصوصی طور پر کوئٹہ ائیر پورٹ پر کیا جس میں صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی بعد میں وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعلی پنجاب بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع وادی زیارت روانہ ہو گئے ۔