کراچی میں آتشزدگی پر صدرو وزیراعظم کا اظہارافسوس

جمعہ 9 جنوری 2009 15:57

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوںاوراملاک کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہرممکن بہترین طبی سہولیات کی فراہم جائیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ ،افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومین کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرنے کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے

متعلقہ عنوان :