شکر گڑھ‘ شہباز شریف سستی روٹی 2روپے کا بینر لگانے پر ہوٹل مالک کو 300 روپے جرمانہ

اتوار 1 مارچ 2009 15:12

شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) شہباز شریف سستی روٹی 2روپے کا بینر لگانے پر ہوٹل مالک کو 300 روپے جرمانہ-تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفروال روڈ پر واقع طارق ہوٹل پر سستی روٹی کے متعلق ہوٹل مالک محمد طارق نے بینر لگایا ہواتھا جس پر شہباز شریف سستی روٹی 2روپے تحریر تھا-ڈی ڈی او آر شکرگڑھ ہوٹل چیک کررہے تھے شہباز شریف کا نام لکھنے پر ہوٹل کے مالک کو موقع پر جرمانہ کر دیا گیا-