اسلام آباد راولپنڈی کے دیہی ڈسپنسریوں کو فعال اور سٹاف ادویات کی کمی دور کی جائے ،عوام کا مطالبہ

بدھ 15 اپریل 2009 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15اپریل 2009 ء) اسلام آباد کی دیہی آبادی کی ڈسپنسریوں میں طبی سہولیات کے فقدان او ادویات کی کمی کی بنا پر غریب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے دوران راول ڈیم ، راول ٹاؤن ، چھتربختاور ترلائی کی ترابڑی کھنہ بازار ، شکریال اور دیگر علاقوں کے عوامی تجارتی حلقوں اور عام شہریوں نے بتایاکہ راول ٹاؤن اور علاقے دیگر آبادیوں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف متعین نہ ہونے سے علاقے کے عوام کو معائنہ اور تشخیص امراض کی سہولیات میسر نہیں جبکہ خواتین کے علاج اور زخمیوں کی فوری امداد کا بندوبست نہ ہونے سے ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے لیکن ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے اور مخصوص وارڈوں میں جگہ نہ ہونے سے پیچیدہ امراض اورزخمیوں کو فوری طبی امداد نہیں ملتی ایکسرے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بڑے ہسپتالوں میں لوگوں کو لمبی تاریخیں دے دی جاتی ہیں مقامی ڈسپنسریوں میں سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کا پرائیویٹ علاج کروانا مشکل بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :