ہانگ کانگ، کثیر المنزلہ عمارت کی لفٹ گر گئی، 6 مزدور ہلاک

پیر 14 ستمبر 2009 15:00

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 ستمبر ۔2009ء) ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے چھ مزدور ہلاک ہوگئے۔ ہانگ کانگ کے انٹرنیشنل کامرس سینٹر میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ تیسویں منزل پر موجود لفٹ گر کر تباہ ہوگئی جس سے چھ مزدور ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو ڈونلڈ تسانگ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ہر خاندان کو ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ڈالر دینے اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :