مجوزہ بلدیاتی بل پر مزید مشاورت کی جائے، نواز شریف

ہفتہ 2 جنوری 2010 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجوزہ بلدیاتی بل پر مزید مشاورت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مجوزہ بلدیاتی نظام عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ مجوزہ بلدیاتی بل پر سول سوسائٹی،میڈیا اوردوسرے طبقات سے مزید مشاورت کی جائے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں تنظیم سازی اور عہدوں کا تعین کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ بھی تیار کیا جائے گا۔ادھر مسلم لیگ ن سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کااجلاس چا ر جنوری کوکراچی میں ہوگیا جبکہ بلوچستان کمیٹی کا پانچ جنوری کو کوئٹہ میں اور سرحد آرگنائزنگ کمیٹی کاسات جنوری کو پشاور میں اجلاس ہوگا۔