پاکستان میں جاری دہشت گردی کے ثبوت بھارت کو دیدیے،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 13 مارچ 2010 15:15

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مارچ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ بلوچستان اورپاکستان کےدیگر علاقوں میں جاری دہشت گردی کے بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سےٹھوس ثبوت بھارت کوفراہم کئے ہیں جس سےوہ انکارنہیں کر سکتا۔ملتان ائرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگوکرتےانہوں نےکہاکہ افغانستان کی جانب سےدریائے کابل اوردیگر دریاؤں پرکچھ منصوبہ کی اطلاعات پر بات چیت ہوئی ہے تاہم دونوں ممالک کےدرمیان پانی کی تقسیم پر کوئی مسلئہ نہیں اورخواہش ہےکہ مستقبل میں ابھی کو مسئلہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ نےکہا کہ بھارت کی جانب سےسعودی عرب کو ثالثی کےلیے نہیں کہا گیا اوربھارت ہمیشہ تیسرے فریق کی ثالثی سےکتراتا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ افغان صدر سےپاکستان چین اور افغانستان کے آپس میں معاشی تعاون اور ٹریڈ بڑھانے پر بات کی ہے جس کا افغان صدر نے خیرمقدم کیاہے اور دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے پاک افغان امن جرگہ اسلام آباد میں منعقد کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں حکومت نے ہر سطح پر ڈاکٹرعافیہ کی مدد کی ہےاورمسئلہ کے حل کےلیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔