نئے وفاقی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا، نواز شریف، غریب طبقے کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہو گا، 7 سو ارب روپے کا بجٹ خسارہ صرف قرضوں کے ذریعے پورا کرنے کی حکمت عملی ملکی معیشت کی مزید تباہی کا باعث بنے گی، پنجاب حکومت وفاق اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں خود کو بطور رول ماڈل پیش کرے، نیا صوبائی بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے، سینئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو، اجلاس سے خطاب
پیر 7 جون 2010 18:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2010-11ء کے نئے وفاقی بجٹ میں معیشت کی حقیقی بحالی کیلئے کوئی مثبت اور ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے،قرضوں سے نجات اور خود انحصاری کے پروگرام پر عمل کر کے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں نئے صوبائی بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات کا خاص خیال رکھا جائے اور کوئی ایسا ٹیکس نہ لگایا جائے جس سے عام آدمی پر بوجھ پڑے اس بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور اسے حقیقی معنوں میں عوام دوست بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ لاہورمیں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں پیشرفت اور ان کے ذمہ داروں کو بھی جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثار علی خان، سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید،سرتاج عزیز، احسن اقبال، حمزہ شہباز، خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق، سعید مہدی، اے زیڈ کے شیر دل اور شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.