Live Updates

نوازشریف جمہوریت کیلئے آصف زرداری سے بڑا خطرہ ہیں، عمران خان

جمعہ 16 جولائی 2010 12:41

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی۔2010ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کیلئے آصف زرداری سے بڑا خطرہ ہیں  دسمبر کے آخر تک اپوزیشن کا حقیقی الائنس سامنے آ جائے گا جعلسازی  فراڈ اور دو نمبر ڈگریاں منظر عام پر لانے والے صحافی لائق تحسین ہیں  قوم کے ساتھ دھوکہ کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے پر سب کو میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دو نمبر سیاستدان میڈیا اور عدلیہ کو آزاد و خود مختار نہیں دیکھ سکتے لیکن ہم ریاستی اداروں کی خود مختاری اور آزادی کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف جمہوریت کے لیے آصف علی زرداری سے بڑا خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر کے آخر میں اپوزیشن کا حقیقی الائنس سامنے آ جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات