فیشن شو میں رانی مکر جی کی شرکت نے چا ر چاند لگادیئے

بدھ 21 جولائی 2010 20:19

نئی دہلی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی۔2010ء) نئی دلی میں بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیاش مکرجی کے دلکش اور روائیتی ملبوسات کے فیشن شو میں بالی ووڈ اسٹار رانی مکر جی کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے. فیشن شو کے دورران جب رانی مکرجی ریم پر آئیں تو حاضرین نے انکا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

شو میں روائیتی ملبوسات نئے،خوبصورت اور دیدہ زیب لباس پیش کیے گئے۔ مشہور ماڈلز نے ریمپ پر دلکش کیٹ واک کی۔ سبایش ساشی مکر جی کا کہنا تھا کہ بھارتی روائتی ملبوسات کو جدید انداز اور نئے رنگوں کے نئے امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ شو کے شرکا کہنا تھا کہ سبایش مکر جی کے ڈیزائن منفرد اور دلکش ہیں۔