سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، جام شورو ،کوٹری اورٹھٹہ میں پانی کے بہاوٴ نے مزیددرجنوں دیہات کولپیٹ میں لے لیا، عاقل آگانی لوپ میں کٹاوٴکوہنگامی بنیادوں پرکرکے لاڑکانہ شہرکوسیلاب سے بچالیاگیا،متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد امداد کے منتظر  بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نیا سیلابی ریلہ داخل ،صحبت پور شہر کا مرکزی حصہ اور20 سے زائد دیہات زیر آب ، سندھ اور بلوچستان میں گیسٹرو سے 12 بچوں سمیت مزید25افرادجاں بحق ،خیبر پختونخواکے متاثرہ اضلاع میں پھنسے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد متاثرین تک25 دن گذرنے کے بعد بھی حکومت کی رسائی ممکن نہ ہو سکی، گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ 27 روز گز نے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکا علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدیدقلت

پیر 23 اگست 2010 00:05

� �ندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورجام شورو ،کوٹری اورٹھٹہ میں پانی کے بہاوٴ نے مزیددرجنوں دیہات کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے ،عاقل آگانی لوپ میں کٹاوٴکوہنگامی بنیادوں پرکرکے لاڑکانہ شہرکوسیلاب سے بچالیاگیا، بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نیا سیلابی ریلہ داخل صحبت پور شہر کا مرکزی حصہ اورمزید بیس سے زائد دیہات زیر آب آگئے، سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو کی وباوٴ پھیلنے سے بارہ بچوں سمیت مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے، پنجاب میں لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ، نارووال اور کامونکی سمیت کئی مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں جل تھل ہوگئیں،لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ایک عمارت گرنے سے5افراد زخمی ،خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں پھنسے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد متاثرین تک25 دن گذرنے کے بعد بھی حکومت کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی ،ادھر گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ ستائیس روز گزرجانے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکا علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدیدقلت ہے