حج کرپشن سکینڈل پر بیان بازی, وزیراعظم نے حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کو وزارتوں سے برطرف کردیا،مذہبی امور کا چارج سید خورشیدشاہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا چارج سردار آصف احمد علی کے حوالے، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور آغا سرور قزلباش کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، سعید خان نئے سیکرٹری مقرر

منگل 14 دسمبر 2010 13:35

حج کرپشن سکینڈل میں ایک دوسرے کے خلاف شدید بیان بازی اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات نظرانداز کرنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے جبکہ مذہبی امور کے سیکرٹری آغا سرور قزلباش کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سعید خان کو نیا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کا چارج سید خورشید شاہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج سردار آصف احمد علی کو دے دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے دفاعی پیداوار کی وفاقی وزارت کا چارج صحت کے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کو سونپ دیا ہے۔ سال 2010 ء کے حج میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایات کے بعد دونوں وفاقی وزراء کے درمیان نہ صرف شدید بیان بازی شروع ہوئی بلکہ وہ ایک دوسرے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی نبردآزما ہیں