مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بر صغیر میں پائیدار امن اور ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، وزیر اعظم گیلانی ،کشمیر کے مسئلہ ایسا حل تلاش کر نا ہوگا جو سب کیلئے قابل ہو، مسلط کیا گیا حل پائیدار نہیں ہوگا، بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے پر امن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، یہی ہمارے مذہب کی تعلیم ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے، کشمیریوں کو روزانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مذہب دنیا اپنا کر دار ادا کرے، دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے، کسی ملک اور خطے میں بد امنی سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے، یوسف رضا گیلانی کا ”ابھرتے ہوئے عالمی تناظر میں کشمیر ،، کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

پیر 23 مئی 2011 15:48