پیپلزپارٹی نے عدلیہ کیخلاف متنازعہ پریس کانفرنس پرسینیٹر فیصل رضا عابدی کو کور کمیٹی سے فارغ کر دیا، ایوان صدر میں داخلے پر پابندی عائد ، ایوان صدر کے ترجمان کی عابدی کیخلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کسی دوسرے اقدام کی تردید ،سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا،ریکارڈ طلب

پیر 6 اگست 2012 23:45

پیپلزپارٹی نے عدلیہ کیخلاف متنازعہ پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعدسینیٹر فیصل رضا عابدی کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا اور ایوان صدر میں انکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ،ادھر ایوان صدر کے ترجمان نے فیصل رضاعابدی کیخلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کسی بھی دوسرے اقدام کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق عدلیہ کے خلاف متنازعہ پریس کانفرنس کرنے پر سینیٹر فیصل رضا عابدی کو پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی سے نکال دیا گیااور انکے ایوان صدرمیں داخلے پر پابندی بھی لگادی گئی ہے۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی نے عدلیہ کیخلاف متنازعہ پریس کانفرنس کرنے پرسینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو طلب کی تھی