ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں تیسرے روزبھی ہڑتال جاری،او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند، مریضوں کو پریشانی کا سامنا

ہفتہ 20 اکتوبر 2012 13:28

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔20اکتوبر 2012ء) کوئٹہ سے چار روزقبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خان کی تاحال عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ کو تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے سریاب روڈ سے ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی،او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرزمیں کام بند کئے جانے اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تاہم ایمرجنسی میں ڈاکٹرز موجود ہیں دوسری جانب ڈاکٹرز کے اغوا کے خلاف سپریم کورٹ نے سی سی پی او، سیکریٹری داخلہ سمیت چیف سیکرٹیری کو بھی 23 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ بلوچستان میں تین سالوں کے دوران 27 ڈاکٹرز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے اور 16 ڈاکٹرز اغوا ہوئے جس پر ڈاکٹرز تنظیمیں صوبائی حکومت سے سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :