حکومت سندھ کا انسداد پولیو مہم کے دوران دہشتگردانہ کے حملوں میں جاں بحق ہوئے پولیو ورکرز کے لواحقین کو5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے فی کس امداد دینے کا اعلان

بدھ 19 دسمبر 2012 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز کے لواحقین کوپانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنایاگیا۔

پولیو ورکرز پر حملوں کے بعد سندھ بھر میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے تاکہ پولیو ورکرز پر حملوں کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ چند عناصر ملک کے بچوں کا مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیں ۔وزیر سندھ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز کے لواحقین کوپانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو50روپے فی کس دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :