پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیامت کی افواہیں ،مساجد میں نمازیوں کا رش ، نئی نسل نے افواہ کو مستردکردیا، کثرت سے درودشریف کاورد ، عوام میں خوف ہراس ، علما کرام نے خطبات جمعہ میں قیامت کے موضوع پر روشی ڈالی ، افواہ پھیلانے والوں کو گولی ماری دی جانی چاہئیے، قیامت آئی تو سٹے آرڈر لے لیں گے ، ابھی تک مقاصد پورے نہیں ہوئے قیامت نہیں آ سکتی ،خواتین کا قیامت کی افواہ پھیلانے پر ردعمل کااظہار،امریکہ میں خوف سے 33سکول بند ،چین میں 1ہزار سے زائد افراد گرفتار، ناسا ماہرین نے مایاتہذیب کی دنیا کے اختتام کی پیش گوئی کو غلط قرار دے دیا، مایا تہذیب کیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی،ناساڈائریکٹر

جمعہ 21 دسمبر 2012 16:02

اسلام آباد /بیجنگ /واشنگٹن /ماسکو /تہران /انقرہ /لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔21دسمبر 2012ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیامت کی افواہیں گردش کرنے لگیں ، عوام نے نماز جمعہ میں مسجدوں کا رخ کرلیا ،مساجد میں نمازیوں کارش بڑھ گیا ، کثرت سے درودشریف پڑھنے لگے ، عوام میں خوف ہراس پھیل گیا ، علما کرام نے خطبات جمعہ میں قیامت کے موضوع پر روشی ڈالی جبکہ نوجوان نسل اور خصوصا نوجوان لڑکیوں نے اس افواہ کو مستردکردیا اور کہا کہ افواہ پھیلانے والوں کو گولی ماری دی جانی چاہئیے ،امریکہ میں خوف سے 33سکول بند کردئیے گئے ، چین میں 1ہزار سے زائد افراد کو افواہ پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیاجبکہ ناسا ماہرین نے مایاتہذیب کی دنیا کے اختتام کی پیش گوئی کو غلط قرار دے دیا، ناسا نے کہاہے کہ مایا تہذیب کیکیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21دسمبر کو دنیا ختم ہوجائے گی اس خوف نے عوام کو اضطراب کا شکار کردیا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیامت کی افواہیں گردش کرنے لگیں ، عوام نے نماز جمعہ میں مسجدوں کا رخ کرلیا ،مساجد میں نازیوں کارش بڑھ گیا ، عوام کثرت سے دورشریف پڑھنے لگے ، عوام میں خوف ہراس پھیل گیا ۔قیامت کے بارے میں جب ایک خاتون سے پوچھا گیا ہے کہ دنیا ختم ہوجائے گی تو اس نے کہا کہ ایسی افواہ پھیلانے والوں کو گولی ماردینی چاہیئے جبکہ ایک نوجوان لڑکی نے کہا کہ اگر قیامت آئی تو میں سٹے آرڈر لے لوں گی جبکہ دوسری خاتون نے کہا کہ ابھی تک میرے مقاصد پورے نہیں ہوئے قیامت آنہیں سکتی ۔

جبکہ امریکہ میں قیامت کے خطرہ کے پیش نظر کرسمس کی چھٹیوں سے دو دن پہلے امریکی ریاست میشی گن میں سکول بند کر دیے گئے۔ بند کیے جانے والے سکولوں کی تعداد 33 سے زائد ہے۔مایا کے مطابق قیامت میں چند گھنٹے باقی ہیں۔منتظم اعلیٰ میٹ وانڈرائن نے کہا ہے کہ یہاں قیامت کی افواہوں کی وجہ سے سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کنیکٹی کٹ میں ہونیوالے حا لیہ واقع کے بعد سکولوں میں مزید پر تشد د واقعات کا خطرہ ہے اورجمعہ کوما یا کیلنڈر بھی ختم جاتا ہے اور ان افواہوں کے پھیلانے میں ہمارا سماجی میڈیا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ناسا ڈائریکٹر جان کارلسن کے مطابق مایا تہذیب کے کیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔ یہ کیلنڈر اکیس دسمبر کو ختم ہوتا ہے اور نہ ہی دنیا کے اختتام کی بات کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایک نئے دور کے ابتدا کی خبر دیتا ہے۔ ناسا ماہرین کے مطابق مایا کیلنڈر انسانی تاریخ کا پیچیدہ ترین کلینڈر ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق دنیا کی ابتدا 13 اعشاریہ صفر پر ہوئی۔

13 کا ہندسہ ہر بار ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ مایا تاریخ کی 13 دہائیاں ایک لاکھ 44 ہزار دنوں پر مشتمل ہے جو ہر بار دہرائی جاتی ہے۔ ناسا کے مطابق اب نہ تو ہمیں کوئی سیارہ تباہ کرنے آ رہا ہے اور نہ ہی سورج سے کوئی تابکاری زمین کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ تاریخ ان کے مذہبی عقائد کے مطابق اہم ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخ پر ان کے دیوتا واپس زمین پر آئیں گے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قیامت کے بارے میں علم اللہ کے سواکسی کے پاس نہیں ، ایسی باتوں سے توہم پرستی کو فروغ ملتا ہے ۔روس میں لوگ سرد جنگ کے دور کے بنکروں میں چھپ گئے ہیں۔ ترکی میں لوگوں نے گھروں میں سامان اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔فرانس میں تو ایک گاوٴں میں لوگوں نے اجتماعی خودکشی کا منصوبہ بنا رکھا تھا تاہم پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت مداخلت کے بعد گاوٴں کو سیل کر دیا گیا۔

سریبا کے پہاڑ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پہاڑ قیامت سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ان پہاڑوں پر جا بسی ہے،، جہاں ایک رات کا کرایہ کئی ہزار ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ چین میں 1000 افراد کو خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قیامت کے بارے میں علم اللہ کے سواکسی کے پاس نہیں ، ایسی باتوں سے توہم پرستی کو فروغ ملتا ہے۔