ہوگوشاویز کی حالت نازک ہے،ان کو سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا سامنا ہے،شاویز جسمانی اور روحانی قوت کے مالک ہیں، وہ ان پیچیدگیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،وینزویلا کے نائب صدر نکولاس مادْورو کی میڈیا سے گفتگو،ملک بھر میں صدر کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقاریب کااہتمام

پیر 31 دسمبر 2012 18:40

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) وینزویلا کے نائب صدر نکولاس مادْورونے کہا ہے کہ ہوگوشاویز کی حالت نازک ہے،ان کو سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا سامنا ہے،شاویز جسمانی اور روحانی قوت کے مالک ہیں اور اسی باعث وہ ان پیچیدگیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اچانک دورے پر ہوانا پہنچے تھے۔

ہوانا میں صدرہوگوشاویز کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات انہوں نے اپنے ملک کے عوام اور میڈیا کو بتائی ہیں۔ نائب صدر نے ہوگوشاویز کے متعلق معلومات انتہائی سنجیدہ اور غمزدہ آواز میں بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ ہوگوشاویز کی حالت نازک ہے،ان کو سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا سامنا ہے،شاویز جسمانی اور روحانی قوت کے مالک ہیں اور اسی باعث وہ ان پیچیدگیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آ پریشن کے فوری بعد بھی شاویز کو نظام تنفس میں انفیکشن کا سامنا تھا۔ بعد میں وہ اس سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ وہ اب تک دو مرتبہ انفیکشن کے حملوں سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مستحکم بھی قرار دے دیا تھا۔ شاویزکا چوتھا آپریشن ہوانا میں11دسمبر کو کیا گیا تھا۔گرجا گھروں میں بھی شاویز کی صحت کے لیے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔