وزیراعظم کی کراچی میں مصروفیت ، تبدیل شدہ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)ہوگا، لاجسٹک سروس پرووائیڈرزریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے بل کی منظوری دی جائیگی طاہرالقادری کی جانب سے لانگ مارچ کی کال سے پیداہونیوالی صورتحال بھی زیرغورآئیگی

بدھ 2 جنوری 2013 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی کراچی میں مصروفیت کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق بدھ کو نہ ہوسکا جو(کل) جمعرات کوہوگا جس میں لاجسٹک سروس پرووائیڈرزریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بل کی منظوری دی جائے گی ۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق لاجسٹک سروس پرووائیڈرزریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بل کی منظوری لینے کے علاوہ اٹلی اوربوسنیا کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدوں پردستخطوں کی منظوری حاصل کرنابھیکابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے چودہ جنوری کواسلام آبادکی طرف مارچ کرنے کی دھمکی اوراتحادی جماعتوں ایم کیوایم اورمسلم لیگ(ق)کی طرف سے مارچ کی حمایت کے اعلان اوراس سے پیداہونیوالی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائے تاہم یہ معاملہ باضابطہ طورپرایجنڈے میں شامل نہیں ۔واضح رہے کہ معمول کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس بدھ کوہوتاہے تاہم وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے اچانک کراچی کے دورے کے باعث اجلاس شیڈول کے مطابق بدھ کونہیں ہوسکاجواب (کل)جمعرات کوہوگا۔