شاہ زیب قتل کیس‘سپریم کورٹ کی آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل کی عدم حاضری پر برہمی،ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ ،24گھنٹوں میں گرفتار،جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم ، سفاکانہ قتل پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے لیکن باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ،ملزمان گرفتار نہ کئے گئے توآئی جی سندھ اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھر ی کے ریمارکس، سماعت 7جنوری تک ملتوی
جمعہ 4 جنوری 2013 16:52
(جاری ہے)
آئی جی سندھ کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ساری دنیا میں اس سفاکانہ قتل کا شور مچا ہوا ہے لیکن آئی جی کو کوئی پروا نہیں ہے۔ آئی جی سندھ جان بوجھ کر پیش نہیں ہوئے۔
ملزمان کی گرفتاری کا حکم پانچ دن پہلے دیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ غریب کے بچے کو بے دردی سے مار دیا گیا۔ قاتلوں پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا۔چیف جٹس افتخار محمد چودھرری نے ریمارکس دئیے کہ اتنا اہم کیس ہے اور کسی کو احساس ہی نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملزمان کی جائیداد ضبط ہوجانی چاہئے تھی اور ان کے پاسپورٹس منسوخ ہونے چاہئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ رفیق حسن نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کراچی میں چہلم جلوس کی سیکیورٹی کے باعث نہیں آئے، شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جسٹس گلزار نے سماعت کے دوران کہا کہ آپ کو کیس سے متعلق معلوم نہیں، تفریح کے لیے اسلام آباد چلے آئے، کیا آئی جی خود جا کر جلوس کی سیکیورٹی دیکھتا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ پیش کردہ دستاویزات سے ثابت نہیں ہوتا کہ گرفتاری کی سنجیدہ کوشش کی گئی، کراچی میں ویسے ہی حالات خراب ہیں، ادارے موجود ہیں لیکن کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، کیس کو لمبا کر کے خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کی جائیداداورکے بینک اکاؤنٹس منجمد کیوں نہیں کرائے گئے، کیا آپ کو قانون کا پتا نہیں ہے،ملزمان کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ رفیق حسن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں، انکوائری جاری ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران ملزم کے والد سکندر جتوئی کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ قاتل کا باپ ٹی وی پر انٹرویو دے رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر مبین نے بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے سخت سرزنش کی اور کہا اْپ نے پہلے بھی ایک کیس خراب کیا۔کیا اب دوسرا کیس بھی خراب کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے ملزمان کو بھگایا انہیں گرفتار کیا جائے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.