پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 14ویں روز بھی جاری،ینگ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں کے پارکنگ شیڈز اور کھلے ایریاز میں ٹینٹ لگا کر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا ان کی پرچی پر مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹ کرنے سے انکار، مریض ینگ ڈاکٹرز کے کیمپوں میں معائنہ سے گریزاں، سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ساتھیوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا،ینگ ڈاکٹرز
منگل 29 جنوری 2013 13:04
(جاری ہے)
جس پر مریضوں کو نہ تو کوئی دوا ملتی ہے اور نہ ہی ان کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی اکثریت نے معافی ناموں پردستخط کرنا شروع کر دئیے ہیں۔جس کے تحت آئندہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔اس تمام تر معاملے میں پنجاب بھر کے مریض خوار ہو رہے ہیں۔ادھر ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی کیمپ چودہویں روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔نشتر ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے گوجرانولہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف اور سروس سٹرکچر کے حصول کے لیے چودہویں روز بھی آوٹ ڈور وارڈ میں کام کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی کیمپ جاری رکھا جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے کیمپ میں جانے والے مریضوں کو ادویات دینے سے انکار کر دیا جس سے مریض ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو کے مفت ادویات سے محروم ہیں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.