نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر کل تک ملتوی، اجلاس کی التواء کی وجوہات سندھ سے کمیشن کے رکن روشن عیسانی کی عدم شرکت، شام گئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کی ناسازی طبع بتائی گئی ، کمیشن کا اجلاس (کل) صبح دس بجے دوبارہ ہوگا ، نگران وزیراعظم کا اتفاق رائے یا کثرت رائے سے فیصلہ کیا جائے گا
ہفتہ 23 مارچ 2013 21:56
(جاری ہے)
ممبر سندھ روشن عیسانی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جن کے بارے میں الیکشن کمیشن نے پہلے موقف اختیار کیا کہ ان کیساتھ کراچی میں ہی ویڈیو کانفرنس سے مشاورت کرکے ان کا نکتہ نظر معلوم کرلیا جائے گا لیکن بعدازاں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا کہ ممبر سندھ شام سات بجے اسلام آباد آرہے ہیں۔
ان کی آمد پر نگران وزیراعظم کے تقرر بارے رات گئے کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر چیف الیکشن کمشنر نے دو دن کی بجائے دو گھنٹے کے اندر نگران وزیراعظم کے تقرر کی خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا لیکن سیکرٹری الیکشن کمشنر اشتیاق احمد خان نے نماز ظہر اور کھانے کے وقفے کے دوران ہی بتادیا تھا کہ معاملہ اتوار تک جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دو سیشن ہوئے۔ پہلا سیشن صبح دس بجے شروع ہوکر نماز اور کھانے کے وقفے اور دوسرا سیشن شام گئے فخرالدین جی ابراہیم کی طبیعت ناساز ہونے پر ختم ہوا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق کمیشن کے ان کیمرہ اجلاس کے دوران متعدد بار کمیشن کے ارکان کے درمیان اختلاف رائے سامنے آیا۔ ایک بار کمیشن نے اس تجویز کا بھی جائزہ لیا کہ ممبر سندھ روشن عیسانی کی شرکت کے بغیر ہی کثرت رائے سے نگران وزیراعظم کا تقرر کرلیا جائے لیکن طویل بحث مباحثے اور مشاورت کے بعد اس تجویز کو مسترد کردیا گیا اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممبر پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کا تقرر آئینی معاملے کیساتھ ایک حساس سیاسی ایشو بھی ہے اسلئے چاروں صوبوں کے ممبران کی کسی فیصلے پر پہنچنے سیقبل اجلاس میں موجودگی ضروری ہے۔ بعض ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ممبر سندھ کی ہففتہ کے روز اسلام آباد میں تاخیر بوجوہ تھی انہیں پیپلزپارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے بعض سابق وزراء نے ہفتہ کو کمیشن کے اجلاس میں نہ جانے کیلئے کہا تھا تاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پس پردہ لابنگ کیلئے ہفتہ کا دن حاصل کیا جائے۔ بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روشن عیسانی کمیشن کی جانب سے کا غذات نامزدگی کے فارم کی صدر سے منظوری کے بغیر چھپائی کے ایشو پرر دیگر ممبران سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ انہوں نے مذکورہ فیصلے کی مخالفت کی تھی اور اختلافی نوٹ بھی دیا تھا۔ ان کی ہفتہ کو کمیشن کے اجلاس میں عدم موجودگی اس حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات کا شاخسانہ تھا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.