نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے(ن) لیگ کے رہنما ممتاز بھٹو کی ملاقات،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال،حکومت سندھ میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اور کوشش کریگی،جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کی گفتگو

بدھ 3 اپریل 2013 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اپریل۔ 2013ء) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی نگراں حکومت صوبہ سندھ میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اور کوشش کریگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی نگران حکومتوں کو تقرری اور تبادلوں کی اجازت دی ہے اور اس کی روشنی میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔