سیاست برادری عزم اور علاقائی عزم کا نام نہیں،پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو اپنی مرضی کے ساتھ ووٹ دینے اور بولنے کی طاقت دی ،پیپلزپارٹی شہداء کی پارٹی ہے جسے کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی،پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 کا اجتماع سے خطاب
اتوار 14 اپریل 2013 22:10
(جاری ہے)
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بھٹو شہید نے نہ صرف آمریت کو روکا بلکہ غریب عوام کو استحصال ،ظلم،جبر اور لاقانونیت سے بھی نجات دلائی۔
وہ گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جان قربان کی اور اب یہ قافلے رواں دواں رہیں گے شہید بھٹو نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی جان کا نذانہ دے کر ملک کو بچایا تھا پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے وقت تمام اسلام دشمن قوتیں بھٹو کے خلاف ہو گئی تھیں مگر بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں بھٹو پورے عالم اسلام کے لیڈر تھے ۔ بھٹو نے پوری عالم اسلام کو متحد کر کے دشمنانان اسلام کو تہس نہس کر دیا تھا ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تاریخ کے ایک بہت بڑے لیڈر کی پارٹی کے وارث ہیں پاکستان میں پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کی قیادت نے دی ہیں پاکستان کو بچانے کا کریڈٹ بھی پاک فوج کے بعد پیپلز پارٹی کو جاتا ہے بھٹو کی جلائی ہوئی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے پیپلز پارٹی ایک عوامی طاقت ہے جن نے پورے پاکستان کو متحد و منظم رکھا ہوا ہے پارٹی کارکنان بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ،گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی وہ عظیم منصوبے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کرے میں اہم کردار ادا کرے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ راؤ اقبال ااحمد خان، رانامحمد شفیق خان ، پیر سید اسدعباس شاہ بھی موجودتھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.