مادھوری فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں آئٹم سونگ کریں گی

بدھ 8 مئی 2013 14:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مئی 2013ء) بالی وڈکی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ فلم \"یہ جوانی ہے دیوانی\"میں آئٹم سانگ کریں گی۔مادھوری ڈکشٹ کی نئی آنے والی فلموں میں\"گلاب گینگ\" اور\" ڈیڑھ عشقیہ\" شامل ہیں تاہم اداکار و پروڈیوسر کرن جوہر نے انہیں اپنی نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں آئٹم سانگ کے لیے بھی منا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ رقص کریں گی۔گانے کا ٹائٹل \" ٹی وی پہ بریکنگ نیوز،میرا گھاگھرا\"ہو گا،یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کے ساتھ دپیکا پڈکون مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :