فرقہ پرستی کو ختم کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرنا ہوگی،فرقوں کی لڑائیاں اتحاد امت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،دشمنان اسلام ہمیں فرقو ں میں تقسیم کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں،گذشتہ عرصہ سے خطہ میں امریکہ و نیٹوکی موجودگی کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا، پاکستان کے پانیوں پر قبضے کرتے ہوئے بیسیوں ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کے پانیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ، امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کاتربیتی نشست سے خطاب
ہفتہ 13 جولائی 2013 16:41
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو فیصل آبادکے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں افطارڈنر اورسمن آباد میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔امیر جماعة الدعوة نے کہا کہ فرقوں کی لڑائیوں سے کفار کومسلم امت کی صفوں میں گھسنے کے مواقع مل رہے ہیں اورانہی لڑائیوں سے فائدے اٹھا کر کفار مسلم ممالک پر قبضوں کیلئے کوشاں ہیں،اس لئے آج فرقوں میں بٹنے کا وقت نہیں بلکہ فرقوں اور آپسی مخالفانہ ر ویہ ترک کر کے اسلام اور مسلمانوں کے استحکام کی جنگ لڑنے کیلئے ایک امت کے تصور کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جب نیٹو و امریکہ افغانستان میں آئے تو پہلے دن سے بھارت نے امریکی ایماء پر پاکستان کے پانیوں پر قبضہ شروع کر دیا تھا اوران پر ڈیموں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا، پاکستان کے پانی پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کے منصوبے پرگامزن ہوگیا تھا اسی منصوبے کے تحت پاکستان کے پانی پر بیسیوں غیر قانونی ڈیمز تعمیر کر لئے گے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپین تھنک ٹینک خود اپنی ریسرچز میں تسلیم کر رہے ہیں کہ دوہزار تیس کے بعد دنیا کے منظر نامے میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہونگی ،سترہ سال کے بعد دنیا کے باری لیڈنگ ممالک میں ایک پاکستان بھی ہوگالیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہمیں خود کو تبدیل کر نا ہو گا اور پاکستا ن میں اسلامی نظام کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں پر مختلف حیلوں بہانوں سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ہمیں اسلام کی جانب سے عطاء کی گئی انفرادیت کو چھیننے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔بر ما کے مسلمانوں پر امن و آتشی کے دعوے دار بدھوں نے حملے شروع کئے تو اپنی جانیں بچا کر دوسرے ممالک کی جانب ہجرت کرنے والے برمی مسلمانوں پربھی بھارتی و تھائی سرحدی فورسز نے حملے کر کے انکوختم کرنے بدھ منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.