ناٹکو سروس کا دائرہ کار شاردا‘ کیل ‘ تاؤ بٹ تک بڑھایاجائے‘ تاجروں کا مطالبہ

منگل 16 جولائی 2013 17:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16جولائی 2013ء) نیلم کے تاجروں ‘ سرکاری ملازمین ‘ سول سوسائٹی نے مظفرآباد کیرن ناٹکو بس سروس کو وزیر ٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر کاتاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ناٹکو سروس کا دائرہ کار کیرن کے علاوہ دیگر علاقوں شاردا‘ کیل ‘ تاؤ بٹ تک بڑھایاجاہے تاکہ عوام کو گزشتہ پچاس سے جھونکوں کی طرح ان کاخون چوسنے والے ٹرانسپورٹروں سے نجات مل سکے-