Live Updates

بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی ..
چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا ،دریائے جہلم کے پانی میں تقریبا پانچ سے سات فٹ کا اضافہ ،انتظامیہ کی عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں آبی جارحیت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں تین مرتبہ پانی چھوڑ دیا،جس کے باعث دریائے جہلم میں شدید طغیانی آئی ،چناری اور گردونواح میں اس دوران خواتین اور مرد بچوں سمیت لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا کے اردگرد جمع رہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران دریا کے اردگرد لکڑیاں پکڑنے پر پابندی عائد کی جائے زبانی دریا سے دور رہنے کی انتظامیہ کی ہدایات پر کوئی عمل نہیں کرتا ،دریا کے قریب جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تانکہ کوئی انسانی جان ضائع نہ ہو ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات