Live Updates

زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہے

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:42

زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) زلزلہ 2005 کو 8 اکتوبر 2025 کو 20 سال ہو گئے ہیں مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہیں۔ 811 پر تا حال کام ہی شروع نہیں ہو سکا ان منصوبہ جات میں تقریباً 95 فی صد تعلیم اور عمارتیں ہیں جو تعمیر کی منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ ندیم عالم اعوان اور حلقہ تین سٹی ملک علاؤالدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا ریڈیو اسٹیشن مظفرآباد کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے، کی? سالوں سے اس میں حکومت پاکستان نے مشینری نصب نہیں کی، اس کا ذمہ دار کون ہے اور یہ منصوبہ جات کب مکمل ہونگے۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیرا سے بیرونی ممالک سے آئی امداد کی رقم 55 ارب اس کی حکومت پاکستان سندھ میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تعمیر نو کی گئی تھی جو تاحال واپس نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس پر تمام گزشتہ حکومتیں اور موجودہ حکومت کیا خاموش ہیں اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور سماجی راہنما بھی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے ہزاروں طلباء وطالبات شدید گرمی اور سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا حکومت پاکستان آزاد کشمیر اس مسلہ کو فوراً حل کرے اور ریاست کے غریب بچوں کو برفباری اور گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کی عمارتیں تعمیر کروائیں ورنہ آزاد کشمیر کے عوام ایک اور بڑی امتحانی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ آخر میں انھوں نے شہدائے زلزلہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات