آسٹریلیازرعی سیکٹر میں30ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا‘ پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے خواہاں ہیں، زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے، تعلیم،صحت اور واٹرسیکٹر میں کام کیا جارہا ہے ،پاکستان میں آسڑیلیا کے سفارت خانے کی ڈپٹی سیکریٹری شرینت کینڈی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جولائی 2013 21:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جولائی۔2013ء) پاکستان میں آسڑیلیا کے سفارت خانے کی ڈپٹی سیکریٹری شرینت کینڈی نے کہا ہے کہ آسٹریلیازرعی سیکٹر میں30ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا‘ وہ حیدرآباد میں امریکن اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کا خواہاں ہے جس کی وجہ سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور واٹرسیکٹر میں بھی کام کیا جارہا ہے جس کے تحت طلباء کواسکالرشپ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہر قدم پر آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیو نکہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات عرصہ دراز سے چلے آرہے ہیں۔