امریکی خصوصی دستوں کا لیبا اور صومالیہ میں ایبٹ آباد طرز کا آپریشن لیبیا سے القاعدہ رہنما اللبی گرفتار ،صومالیہ میں آپریشن ناکام امریکی فوجیوں کو بھاگنا پڑا …… امریکی حملے کو پسپا کر دیا ہے الشباب کا دعویٰ ، کارروائی میں برطانیہ اور ترکی کے فوجیوں نے حصہ لیا برطانوی فوجی مارے گئے امریکی اور ترک فوجی زخمی ہوئے ترجما ن ،ہماری فوج میں صومالیہ میں کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا برطانیہ اور ترکی کی تردید، رات کو شدید فائرنگ کی آوازوں کی وجہ سے نیند سے اٹھ گئے پندرہ منٹ تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں عینی شاہدین
اتوار 6 اکتوبر 2013 15:02
(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی دستوں نے صومالیہ کے علاقے ہراوی میں القاعدہ کی ذیلی مقامی تنظیم ”الشباب“ کے سینئر رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئی، امریکی میڈیا نے اعلیٰ عسکری حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی نیوی سیلز نے سمندر کے راستے صومالیہ کے علاقے براوی پہنچ کر الشباب کے رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران وہ رہنما مارے گئے تاہم اس کی تصدیق کرنے سے پہلے ہی امریکی فوجیوں کو وہاں سے نکلنا پڑا۔ الشباب کے رہنما کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے کیا گیا یہ آپریشن گزشتہ ہفتے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شاپنگ مال پر ہونے والے حملے پر کیا گیا۔ دوسری جانب الشباب کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اپنی ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ایک امریکی سکیورٹی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ براوی پر چھاپے کی منصوبہ بندی ایک ہفتے پہلے کی گئی تھی۔سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیروبی میں الشباب کی جانب سے کیے گئے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی ویسٹ گیٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی اس سے پہلے الشباب نے بتایا کہ سفید فام فوجی‘ کشتی کے ذریعے براوی پہنچے تھے لیکن الشباب نے ان کا حملہ پسپا کر دیا۔مقامی گروپ کمانڈر محمد ابو سلیمان نے کہا کہ یہ کارروائی ناکام ہوگئی ہے اور براوی پر اب بھی ان کا کنٹرول ہے۔برطانوی میڈیا نے الشباب کے فوجی معاملات کے ترجمان شیخ عبدالعزیز ابو مصعب کے حوالے سے بتایا کہ اس کارروائی میں برطانیہ اور ترکی کے فوجیوں نے حصہ لیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں برطانوی فوج کا کمانڈر ہلاک ہوا اور چار فوجی زخمی ہوئے ترکی کا ایک فوجی بھی زخمی ہوا تاہم برطانیہ اور ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے اس قسم کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔براوی کے رہائشیوں نے بتایا کہ وہ رات کو شدید فائرنگ کی آوازوں کی وجہ سے نیند سے اٹھ گئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دس پندرہ منٹ تک شدید فائرنگ ہوتی رہی۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے نیروبی میں ویسٹ گیٹ شاپنگ مال پر 21 ستمبر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.