وزیراعظم نے دورہ امریکا میں پاکستانی عوام کی ترجمانی کی، طالبان جنگ بندی کیلئے تیارہیں ، حکومت کو پہل کرنا ہوگی ، مولانا فضل الرحمن ،طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسری حکمت عملی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے گی ، مذاکرات کیلئے قبائلی جرگہ مکمل میکانزم ہے ، تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، بلوچستان کے حل کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے ،ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جائیں ،خطے میں امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کرداراداکریں،جے یو آئی کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 24 اکتوبر 2013 22:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسری حکمت عملی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے گی اور مذاکرات کیلئے قبائلی جرگہ مکمل میکنزم ہے اس میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے حل کے لئیآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے اور ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جائیں۔
کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ خطے میں امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی طاقتیں اپنا کرداراداکریں کیونکہ کشمیر کامسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں کشمیری مایوسی کا شکار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق نواز شریف کا اپنے موقف پر قائم رہنا اچھی بات ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو عوام مایوسی کی طرف جائے گے67 سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کے معاملے کو موثر طریقے سے اٹھایا ہے اور قومی امنگوں کی صحیح ترجمانی کی ہے۔ پہلی بار پبلک ا ور پرائیویٹ سطح پر موقف میں یکسانیت پائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے جو بات امریکی حکام سے کی ہے عوامی سطح پر بھی وہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مسلمانوں کو دہشت گرد اور کچھ کو روشن خیال کہنا مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ امریکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہتا ہے امن کا مسئلہ بھی ہمارا داخلی ہے جسے امریکہ نے عالمی مسئلہ بنا دیا ہے ۔ بیرونی قوتوں کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جب تک بنیادی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ۔مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.