حکیم اللہ محسود کی ہلاکت، وزیراعظم پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینگے

اتوار 3 نومبر 2013 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم نواز شریف متعلقہ اداروں اور پارلیمنٹرینز کو کل اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے حکام بھی وزیراعظم کو موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ مشاورت کے بعد نواز شریف حکومتی موقف پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیں گے۔