پاکستان میں ویکسینشن کے ذریعے اوسطاً1000بچوں کی جان روزانہ بچائی جاتی ہے ‘ وزیر صحت پنجاب،پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کی مد میں سالانہ23ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،پنجاب میں ویکسینشن کی شرح 66فیصد جبکہ باقی صوبوں میں 52فیصد ہے ،حکومت بچوں کی 9بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے مفت لگاتی ہے،عوام اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں‘ خلیل طاہر سندھو کی پریس بریفنگ
اتوار 10 نومبر 2013 19:59
(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ ایک بچے کی ویکسینشن پر اوسطاً 3ہزار روپے چرچ آتا ہے ۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ایمونا ئزیشن کے پروگرام میں حکومت کوانٹرنیشنل پارٹنرزاوردیگر اداروں کا تعاون حاصل ہے ۔
وزیر صحت نے میڈیا پر زوردیا کہ وہ ویکسینشن کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کے اثرات کو زائل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کریں ۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ویکسینشن کے کوئی مضر اثرات نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روٹین ایمونائزیشن میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کیا جارہا ہے اورپرائمری ہیلتھ کےئر سسٹم کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اضلاع جہاں ویکسینشن کی کوریج کی شرح بہت کم ہے ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب حسن اقبال نے بتایا کہ پنجاب میں کسی جگہ ویکسئین کی کوئی کمی نہیں اورحکومت نے تمام مراکز صحت،دیہی مراکز صحت ،ہسپتالوں اوریونین کو نسلز میں مفت حفاظتی ٹیکے لگانے کا انتظام کررکھا ہے ۔علاوہ ازیں حاملہ خواتین کو تشیخ کے ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ دنیا میں آنے والا بچہ بیماری سے محفوظ رہے۔انہوں نے بتایا کہ نمونیہ کے خلاف ویکسئین گذشتہ سال بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کردی گئی تھی جبکہ اسہال کی بیماری کے لیے روٹا وائرس ویکسئین بھی 2015ء تک پنجاب میں دستیاب ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 7500اہلکارروٹین ایمونائزیشن پر معمور ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.