مویشی منڈیوں کے تما م امور شفاف طریقے سے چلائے جائیں گے، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی‘شہبازشریف ،مویشی منڈیوں میں جانور لانے والے زمینداروں اور خریدنے والے صارفین سے فیس کے نام پر بھتے کی وصولی کا خاتمہ کیاجائے،صوبے بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیو ں کا خاتمہ کیا جائے ،صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل مویشی منڈیاں بنانے کا منصوبہ تیار کیا جائے،وزیراعلیٰ کی مویشی منڈیو ں کو جدید خطو ط پر چلانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت ،کمیٹی 10روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی،مویشی منڈیوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بزنس پلان تیار کیا جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اجلاس میں ہدایت
بدھ 1 جنوری 2014 20:46
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائیوسٹاک کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لائیو سٹاک کو فروغ دے کر نہ صرف قومی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے بلکہ غربت اور بے روز گاری میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال کاشتکاروں کوبہترین سہولتیں فراہم کر کے لائیوسٹاک کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔پنجاب حکومت لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی اور مویشی پال زمینداروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مویشی منڈیو ں میں زمینداروں او رصارفین سے فیس کے نام پر بھتے کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔مویشی منڈیوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔مویشی پال کاشتکاروں اور صارفین کی سہولت کے لئے بزنس پلان مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں ماڈل مویشی منڈیاں بنانے کا منصوبہ تیار کیا جائے اور ماڈل مویشی منڈیوں کے لئے ڈئزائن کی تیار ی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے مویشی منڈیوں کو جدید خطو ط پر چلانے کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمیٹی 10روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کرے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مویشی منڈیوں کے معاملات اور ماڈل مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.