اقوام متحدہ میں روس کی مخالفت پر شام کے خلاف قرارداد منظور نہ ہو سکی
جمعرات 9 جنوری 2014 13:50
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) روس ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوگیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حمایت سے تیار کی گئی قرارداد کے مسودے میں گزشتہ ایک ہفتے سے حلب کے ایک محصور شہر پر میزائل اور گولہ باری کرنے پر شام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاسفارتکاروں کے مطابق روس اس قرارداد میں کچھ ترامیم چاہتا ہے جس سے ان کے بقول یہ بالکل بے معنی ہو جائے گی۔
شام کا اہم اتحادی روس اور چین پہلے بھی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قراردادوں کو سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے روک چکے ہیں تاہم روس نے گزشتہ سال اس اقدام کی حمایت کی تھی جس کے تحت شام نے اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.