پنجاب کے چوکیداروں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
پیر 13 جنوری 2014 14:59
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پنجاب کے چوکیداروں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست انجمن چوکیداران پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت 10ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا مگر آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دیہاتوں میں سرکاری ڈیوٹی دینے والے چوکیدار آج کے دور میں بھی تین سو روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ حکومتی عمل کا خمیازہ انہیں معاشی مشکلات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی پر مامور چوکیدار دیہاتوں میں تعلیم، صحت کے مسائل، مالیہ کی وصولی، پیدائش اور اموات کا ریکارڈ رکھنے، جبکہ رات کے اوقات میں چوکیدار کے فرائض سر انجام دیتے ہیں مگر انہیں آج بھی ان کے اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، لہذا عدالت ان کی کم از کم تنخواہ دس ہزار روپے مقرر کرنے کے احکامات صادر کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.