نادرا آرڈیننس کے مطابق دوہری شہریت پر پابندی نہیں سابق چیئرمین نے دوہری شہریت چھپا کر غلط بیانی کی ،بلیغ الرحمن
جمعہ 17 جنوری 2014 15:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے مطابق دوہری شہریت پر پابندی نہیں لیکن سابق چیئرمین نے دوہری شہریت چھپائی اور غلط بیانی کی ، حکومت کو قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کا اختیار ہے، کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اسے دیکھ لینگے، اسلام آباد پولیس کے تیرہ افسران کو قصور وار ثابت ہونے پر سزائیں دی گئی ہیں ، نا اہلی اور کرپشن میں ملوث دیگر افسران کی انکوائری جاری ہے۔
جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ نادرا نے گزشتہ پانچ سالوں میں تین ارب 91 کروڑ روپے غیر ملکی ذرائع سے کمائے اور یہ سابق چیئرمین کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، ان کی کینیڈین نیشنلٹی تھی انہیں چاہئے تھا کہ وہ اپنی سی وی میں اس سے آگاہ کرتے لیکن انہوں نے دوہری شہریت کو چھپایا اور غلط بیانی کی، دوہری شہریت پر پابندی نہیں بھی تھی لیکن ادارے کو بتانا ضروری تھا ، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام وفاقی اداروں میں آڈٹ کو یقینی بنائے گی، قواعد کے مطابق حکومت نے قائم مقام چیئرمین نادرا کو تعینات کیا اور بورڈ کے سات ممبران نے ان کی توثیق بھی کی انہوں نے کہا کہ قوانین میں کہیں بھی نہیں لکھا ہوا کہ نادرا کا چیئرمین بورڈ کا سینئر ممبر ہوگا اور نہ ہی یہ لکھا ہوا ہے کہ حکومت قائم مقام چیئرمین تعینات نہیں کرسکتی، اگر کہیں کوئی کوتاہی ہے تو اسے دیکھ لینگے، انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین کی برطرفی میں صرف دوہری شہریت ہی بنیاد نہیں تھی اور بھی بہت ساری معلومات تھیں، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے 148 افسران کو نا اہلی اور کرپشن کی بنیاد پر سائیڈ لائن کیا گیا ہے ،13 افسران کو سزائیں دی گئی ہیں جبکہ مزید چالیس افسران کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت میرٹ کو یقینی بنائے گی اگر کسی پولیس افسر کو لگتا ہے کہ اس کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.