سعودی عرب جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز کی تیسری مرتبہ منسوخی پر مسافر مشتعل ،ائیر پورٹ پر ہنگامہ ،داخلی راستے پر دھرنا دیدیا،سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر حکام کے مذاکرات ،سو مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دمام کے راستے روانہ کر دیا گیا
اتوار 19 جنوری 2014 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) لاہور سے سعودی عرب جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کی تیسری مرتبہ منسوخی پر مسافر مشتعل ہو گئے ،ائیر پورٹ پر ہنگامہ اور داخلی راستے پر دھرنا دیدیا ،سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی کی ہدایات پر حکامات سے کامیاب مذاکرات کے بعد مسافروں نے دھرنا ختم کر دیا ۔ بتایا گیا کہ تین سو مسافروں جن میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی تھی نے اتوار کے روز لاہور سے جدہ روانہ ہوناتھا ۔
تمام مسافر گزشتہ روز اپنے مقررہ وقت پر ائیر پورٹ پہنچے تاہم انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ بتایا کہ پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر مسافروں اور انہیں ائیر پورٹ چھوڑنے آنے والے انکے عزیز و اقارب نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔ مسافروں نے بتایا کہ پرواز کو تیسری مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ان میں سے اکثریت دور دراز علاقوں سے آئے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے بغیرکوئی اطلاع پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ جہاز کی عدم دستیابی کے باعث پرواز کو منسوخ کیا گیا جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ انہیں روانگی کے بارے میں بذریعہ فون اطلاع دیدی جائے گی۔مسافروں نے واپس گھروں کو جانے کی بجائے ائیر پورٹ کے داخلی دروازے پر دھرنا دیدیا اور کہا کہ جب تک انہیں روانہ نہیں کیا جائیگا وہ دوسری پروازوں کے مسافروں کو بھی نہیں جانے دیں گے اور دو سے اڑھائی گھنٹے تک دھرنا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی جنہوں نے کسی دوسرے شہر کی پرواز لینا تھی نے واقعہ کا علم ہونے پر حکام کو مذاکرات کی ہدایت دی جنہوں نے ویزے کی مدت ختم ہونے والے سو مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پہلے دمام اور پھر سعودی عرب جبکہ باقی مسافروں کو بھی اسی طرح دیگر پروازوں میں بھجوانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مسافروں نے دھرنا ختم کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.