میاں نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کا سنہری موقع ضائع کر دیا ہے ، یوسف رضا گیلانی ، انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے موقف پارلیمنٹ میں دیں گے ،امریکی دھکیوں سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے ، اچھے تعلقات کا انحصار باہمی اشتراک سے ہے ، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
پیر 20 جنوری 2014 20:38
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کا سنہری موقع ضائع کر دیا جس کی وجہ سے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے موقف پارلیمنٹ میں دیں گے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ہی اقدامات کیے تاہم موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو انڈر مائن کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ بنوں اور راولپنڈی قابل مذمت ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ کا ڈاکٹر شکیل افریدی کی رہائی کا مطالبہ عالمی تعلقات کی نفی ہے تاہم پرویز مشرف کا بیمار ہونا فطری ہے کیونکہ اکثر ہم بھی عدالت پیش ہونے سے پہلے ہی بیمار ہو جاتے تھے۔(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اے پی سی میں بھی تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت کو مینڈیٹ دیا جس کا حشر سب کے سامنے ہے ، پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے حکومت سیکیورٹی پلاننگ کو پارلیمنٹ میں بحث کے بعد نافذ کرے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حکومت نے مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر1999ء سے نہ کرکے اپنا کیس خود کمزور کرلیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ امریکی دھکیوں سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے کیونکہ اچھے تعلقات کا انحصار باہمی اشتراک سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.