پاکستان چین سے13ارب ڈالر کے 3جوہری پاور پلانٹس لے گا،امریکی اخبار
منگل 21 جنوری 2014 11:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل “نے پاکستانی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان کا چین سے13ارب ڈالر کے مزید تین بڑے جوہری پاور پلانٹس کے حصول کی بات چیت کا عمل جاری ہے۔ تین جوہری پاور پلانٹس کا یہ معاہد ہ گزشتہ برس کراچی میں ان دو چینی ری ایکٹرکی تعمیر کے معاہدے کے علاوہ ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کے اجلاس میں ان تین جوہری پلانٹس کا ذکر کر چکے، تاہم اب تک اسے پبلک نہیں کیا گیا ، تین نئے جوہری پلانٹس پنجاب میں لگائیں جائیں گے ، جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ۔2030تک پاکستان کاجوہری پاور پلانٹس سے8800میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا ہدف ہے ۔اخبار کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق اگر یہ معاہد ہ طے پا گیا تو پاکستان میں بجلی کا شدید بحران ختم ہو جائے گا، اس کے ساتھ علاقائی اتحادی چین سے پاکستان کا تعلق مزید مضبوط ہو گا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.