سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں صلح نامہ مسترد کردی ، رینجرز اہلکار کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار ، متعلقہ کیس انسداد دہشت ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے ،دیت کے ذریعے صلح قبول نہیں کی جا سکتی ، عدالت کا فیصلہ ۔ تفصیلی خبر
منگل 21 جنوری 2014 14:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں صلح نامہ مسترد کرتے ہوئے رینجرز اہلکار کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکار شاہد ظفر کی معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، عدالت کا ملزمان اور سرفراز شاہ کے ورثا کے درمیان ہونے والے صلح نامے کو مسترد کر تے ہوئے کہاکہ متعلقہ کیس انسداد دہشت ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے اس لئے دیت کے ذریعے صلح قبول نہیں کی جا سکتی، اس کے علاوہ عدالت نے کانسٹیبل منٹھارعلی، کانسٹیبل محمدطارق، سب انسپکٹربہا ء الرحمان، چوکیدارافسرخان اور محمدافضل کی عمرقیدکی سزابرقرار رکھتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
عدالت نے لانس نائیک لیاقت علی کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا ۔مقتول سرفراز شاہ کو کراچی میں بینظیر پارک میں آٹھ جون دو ہزار گیارہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔ابتدائی سماعت کے بعد کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپرد کر دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.