کراچی، لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ،گینگ وار کے 2ملزمان ہلاک،لسبیلہ سے لاش برآمد، پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 95چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 105ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
منگل 21 جنوری 2014 18:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2ملزمان ہلاک ہوگئے ۔لسبیلہ سے لاش برآمد ،پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 95چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 105ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزمان ہلاک ہوگئے ۔
ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کے مطابق ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ملزمان سی آئی ڈی اہلکار کے بھائی کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔ادھر لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 92چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 105ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق اسی اثناء میں کارروائیوں کے دوران تین مقابلے بھی ہوئے ۔گرفتار ہونے والوں میں 7ڈکیتی ،18ناجائز اسلحہ ،16منشیات ،31مفرور ملزمان ،3پی اوز،3قتل کے ملزمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 25ملزمان شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 25پستول اور 2600گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔ملزمان کو مزید تفیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.