طالبان مذاکرات کیلئے مخلص ہیں تو غور ہوسکتا ہے لیکن مشاورت سے،چوہدری نثار
پیر 27 جنوری 2014 21:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے لیے مخلص ہیں تو اس پر غور ہوسکتا ہے لیکن مشاورت کے ساتھ ،وزیراعظم نوازشریف ایوان کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے قومی اسمبلی میں مزید کہا کہ حزب اختلاف میں اتفاق رائے کا فقدان ہے،اتفاق رائے کے بغیر نہ مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ آپریشن، مذاکرات کے متعلق اپنا فیصلہ اپوزیشن کے اتفاق رائے سے مشروط کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے اکثرگروہ مذاکرات کیلئے تیارہیں،لیکن جس سے مذاکرات کرنے ہیں وہ کنڑ میں بیٹھا ہے، فضل اللہ اینڈ کمپنی نے مذاکرات سے انکار کردیا تو دوسرا آپشن سامنے لائے، انہوں نے مزید کہا کہ 2008 سے 2011 تک جتنی دہشتگردی ہوئی،آج اس سے کہیں کم ہے،چوہدری نثار نے کہا کہ کہ تحریک طالبان سے براہ راست رابطہ ہوا،حکیم اللہ محسود کا ہمارے نام خط موجود ہے، لیکن طالبان کے کئی گروپ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود سے بات نہ کی جائے، لیکن حکیم اللہ محسود پر حملہ کرکے مذاکرات کو سبو تاژ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم کوکہا کہ آپکے وزیر داخلہ درست نہیں کہہ رہے،آج بھی کہتا ہوں ڈرون حملے سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا گیا، آج بھی مذاکرات کے حامی ہیں، لیکن اگردوسرا فریق راضی نہ ہوتو مذاکرات کیسے کیے جاسکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.