الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

منگل 28 جنوری 2014 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کی اصلیت عوام جان چکے ہیں، ہر الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوشاب الیکشن میں بدترین شکست اور ناکام ریلی کے بعد عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک نہیں سکتے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پی کے میں دودوھ وشہد کی کون سی نہریں بہائی ہیں اور عوام کو کیا ریلیف مہیا کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان صرف بیانات کی حد تک محدود ہوگئے ہیں۔